اسلام آباد دھماکا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

اسلام آباد دھماکا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس امر کا اعادہ کیا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سیکرٹری جنرل نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خلاف کوششوں میں حکومتِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔