پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے شواہد جمع کر لئے۔
ذرائع کے مطابق شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی، خود کش بمبار نے پہلے فائرنگ کی، بعد میں مسجد کے ہال میں جا کر خود کو اڑا لیا، حملہ آور نے 4 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا۔
ذرائع نے بتایاکہ بال بیرنگ کی تعداد بہت زیادہ تھی، حملہ آور نے راستے میں 2 جبکہ مسجد کے اندر داخل ہو کر 6 گولیاں چلائیں، گولیوں کے خول جائے وقوعہ سے مل گئے۔