پاکستان
خلاصہ
- خیبر: (دنیا نیوز) خیبر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ بازار ذخہ خیل میں مٹی کا تودہ گرگیا، مٹی کے تودے تلے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔
بچیاں گھر کی مرمت کے لئے مٹی لارہی تھیں، مقامی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے کی رپورٹ درج کرلی۔