پاکستان
خلاصہ
- سیہون: (دنیا نیوز) سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا سالانہ 774واں عرس دوسرے روز بھی جاری ہے۔
حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس پر زائرین کی بڑی تعداد نے مزار قلندر پر حاضری دی جبکہ سیہون کی گلیوں میں جشن کا سماں ہے، جھولے لعل اور دمادم مست قلندر کےنعرے بھی گونج اٹھے۔
محکمہ سپورٹس سندھ کی جانب سے سندھ کی روایتی ثقافتی کھیل ملھ ملاکھڑے کے دلچسپ مقابلے بھی کرائے گئے۔
یاد رہے آج رات شہباز آڈیٹوریم ہال میں قلندر شہباز ادبی کانفرنس کا انعقاد بھی ہوگا۔