پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا ۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، پاکستان کی جانب سے وزیراعظم یا نائب وزیراعظم اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں غزہ کی صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا، پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔