تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا آج یوم شہادت

تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا آج یوم شہادت

ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا، ان کی شہادت پر عالمی برادری آج بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، افضل گورو نے ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے جدوجہد جاری رکھی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے زائد عرصہ میں بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو آزادی مانگنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوان غائب کر دیئے گئے۔

تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما افضل گورو کی شہادت سے لے کر آج تک عالمی برادری بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

افضل گورو کی شہادت کے بعد تحریک آزادی جموں و کشمیر میں تیزی آئی جسے روکنے کیلئے بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو نافذ کیا، کشمیری رہنما کے ورثا نے افضل گورو کے جسد خاکی حوالے کرنے کیلئے کئی بار بھارت سے مطالبہ بھی کیا لیکن نئی دلی کے حکمران مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔