پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترلائی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی۔
ترجمان پولی کلینک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی سید عقیل عباس کو دھماکے کے بعد پولی کلینک ہسپتال لایا گیا تھا، زخمی کا آپرشن کیا گیا، جو آئی سی یو میں زیر علاج تھا، آج جان کی بازی ہار گیا۔
شہید سید عقیل عباس کی میت پولی کلینک سے امام بارگاہ الصادق G/9 منتقل کر دی گئی، پمز اور پولی کلینک میں شہدا کی تعداد 34 ہوگئی۔
اب تک پمز میں 29 اور پولی کلینک میں 5 زخمی شہید ہوچکے ہیں، پمز میں اس وقت 42 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے 7 مریض آئی سی یو میں ہیں۔