مانتے ہیں آنکھ کا ایشو ہے لیکن 85 فیصد کی بات درست نہیں، اختیار ولی

مانتے ہیں آنکھ کا ایشو ہے لیکن 85 فیصد کی بات درست نہیں، اختیار ولی

پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی 85 فیصد بینائی کا بیانیہ سیاسی بیانیہ ہے، یہ ڈیڑھ سال سے این آر او مانگ رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی باہر آسکے۔

پروگرام میں شامل رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ ہمیں حکومت کے ڈاکٹروں پر اعتبار نہیں، بانی پی ٹی آئی کے معالج کو ساتھ ہونا چاہیے، جب تک بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔