غزہ امن بورڈ اجلاس، وزیراعظم ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے: اسحاق ڈار

غزہ امن بورڈ اجلاس، وزیراعظم ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے: اسحاق ڈار

فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سیز فائر کا احترام کیا جانا چاہیے، مستقل امن کیلئے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری ضروری ہے، فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم و ملزوم ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کا احترام کیے بغیر کوئی حل قابل عمل نہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے ہیں، اجلاس کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔