بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال  منتقل کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج صبح دو بجے مجھے ایک میسج کے ذریعے اتنا بتایا گیا کہ عمران خان کو پمز ہاسپٹل انجیکشن لگانے کیلئے لایا گیا، مجھے پیشگی اطلاع نہیں تھی۔

‏بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے کہ عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں اپنے ڈاکٹرز اور فیملی ممبرز کی موجودگی میں مکمل چیک اپ اور علاج ہو۔