جنوبی وزیرستان: شرپسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا

جنوبی وزیرستان: شرپسندوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے اُڑا دیا

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل برمل میں دھماکے سے گورنمنٹ مڈل سکول شریف خان کوٹ کے دو کمرے، باتھ رومز، مین گیٹ اور ایک طرف چار دیواری مکمل تباہ ہوگئی جب کہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بارودی مواد کے دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا، اِس سے قبل بھی دہشتگردوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اعظم ورسک کو بارودی مواد سے دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا تھا۔