10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیرِاعظم شہبازشریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں حقِ دفاع ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف عمران خان کی نظرثانی درخواست پر 6 مارچ کو سماعت ہوگی۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 6مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ٹرائل کو روکتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف کو بذریعہ وکیل نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ دونوں نے اس مقدمے میں حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس کے خلاف بانی پی ٹی آئی نے نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔