پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیا۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی پاکستان بھرکےٹرانسپورٹرزمذمت کرتے ہیں، پچھلے2 مہینےمیں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر23,24 اضافہ اورپیٹرول میں فی لیٹر13روپےاضافہ کیا گیا تاہم ہم نے ماہ رمضان کےمقدس مہینےمیں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافےکےباوجود کرائےنہیں بڑھارہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےٹرانسپورٹرزسمیت ہرپاکستانی متاثرہوتاہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمہنگائی کا طوفان آتا ہے، حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکرہم نے 10دن ملک گیر ہڑتال کی تھی، عیدکےبعد پاکستان بھرکےٹرانسپورٹرزسےمشاورت کےبعدملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے۔