ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: خواجہ آصف

ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: خواجہ آصف

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ ایران پر مرکوز ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس عمل سے نیتن یاہو کو یہ موقع مل گیا ہے کہ وہ خاموشی کے ساتھ غزہ اور مغربی کنارے میں اپنے مبینہ نسل کشی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے: خواجہ آصف

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نیتن یاہو کے شیطانی ذاتی عزائم نے فلسطین اور باقی مشرقِ وسطیٰ کو انسانی تاریخ کے بدترین المیے میں دھکیل دیا ہے۔