خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 58 پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ہے۔
کراچی سے دوحہ،دبئی، شارجہ ، ابوظبی اوربحرین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ13 پروازیں متوقع ہیں۔ لاہور سے ابوظبی،دبئی،دوحہ اور شارجہ کی 22 پروازیں منسوخ کی گئی جبکہ 7 پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اسی طرح اسلام آباد سے بھی دبئی، ابوظبی، دوحہ اور شارجہ کی 26 پروازیں منسوخ جبکہ16 آپریشنل ہیں۔
پشاور سے شارجہ،ابوظبی، دبئی، راس الخیمہ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ6 متوقع ہے۔ سیالکوٹ سے دوحہ، دبئی اور شارجہ کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 آپریٹ ہورہی ہیں۔
ملتان سے شارجہ، دبئی،ابوظبی اور دمام کی 6 پروازیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی،شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 4 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
8 روز میں پاکستان سےمشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1300 ہوگئی جبکہ مشرق وسطیٰ کی ایک ہفتے میں منسوخ پروازوں کی تعداد 27600 ہوگئی۔
ادھر دوحہ ائیرپورٹ نے فلائٹ آپریشن ایک ہفتہ بعد آج سے جزوی بحال کرنے کا اعلان کردیا۔