گڈز ٹرانسپورٹرز کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر خیرمقدم

گڈز ٹرانسپورٹرز کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر خیرمقدم

گڈز ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باعث ان کا کام اور گاڑیاں چلانا مشکل ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ پورے ملک کے عوام پر پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے عوامی سطح پر معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کریں تاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں استحکام آ سکے اور عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو۔