پاکستان کا افغانستان میں کارروائی، بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان کا افغانستان میں کارروائی، بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل

دفترخارجہ کے مطابق افغان سر زمین سے فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کر رہے ہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان مضحکہ خیز اور منافقانہ ہے، دہشت گردوں کی بھارت کی جانب سے سرپرستی اور معاونت سب پرعیاں ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شرمناک ریکارڈ کے ساتھ بھارت کو اس طرح کے بیانات کا کوئی حق نہیں، بھارت افغانستان سمیت خطے میں تخریبی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔