آپریشن غضب للحق: افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری

آپریشن غضب للحق: افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے ایمونیشن ڈمپ کو بھی موثر انداز میں تباہ کیا۔

اس ایمونیشن ڈمپ سے افغان طالبان سمیت دہشت گرد تنظیمیں اسلحہ و بارود استعمال کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب فضائی حملے، وزیرستان میں دراندازی ناکام

جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے صرف ایمونیشن ڈمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو افغان اور بھارتی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کو رد کرتی ہے کہ پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔