لاہور: مختلف علاقوں میں علی الصبح بارش کے بعد موسم خوشگوار

لاہور:  مختلف علاقوں میں علی الصبح بارش کے بعد موسم خوشگوار

بارش کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور آنے والے ہفتے میں بھی بارش کے امکان کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔