کراچی: لانڈھی قائد آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

کراچی: لانڈھی قائد آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق ایک تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بائیک سوار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور کوسٹر موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی شامل ہیں، تاہم لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔