علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پاکپتن باہمنی پل کے قریب کار نے 2 افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ پاکپتن دیپالپور روڈ پر بھی ایک کار موٹر سائیکل سوار فیملی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 25 ایس پی روڈ پر بھی ایک حادثہ پیش آیا جہاں 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، اس حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔