علاقائی
خلاصہ
- بھیرہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بھیرہ ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل نہر میں جا گری، ایک جاں بحق، دو بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 55 سالہ نور محمد اپنے دو بچوں 16 سالہ معصومہ اور 12 سالہ اوضیفا کے ساتھ جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں جا گری اور نور محمد دماغ پر گہری چوٹ آنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ 16 سالہ معصومہ اور 12 سالہ اوضیفا شدید زخمی ہوئے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے نور محمد کی لاش اور زخمی بچوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔