علاقائی
خلاصہ
- سیالکوٹ:(دنیا نیوز) شہرِ اقبال کے پارک میں جھولا ٹوٹنے سے چار بچے گِر کر زخمی ہو گئے۔
واقعہ گلشن اقبال پارک میں پیش آیا جہاں بی رائیڈ جھولا چلتے ہوئے ٹوٹ کر گِر گیا ، حادثے میں ایک بچی اور تین بچے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب لواحقین نے زخمی بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر کا کہنا تھا کہ جھولے پر گنجائش سے زیادہ بچوں کو سوار کیا گیا، دو روز قبل جھولو کا فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہوا تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹھیکیدار اصغر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جب کہ پارک میں موجود تمام جھولوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔