علاقائی
خلاصہ
- سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا میں کار اور رکشہ میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ دھریمہ کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، کار کو تحویل میں لے لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔