کراچی: ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق، ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی: ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق، ویڈیو منظر عام پر آگئی

دلخراش ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار بائیک سوار 2 نوجوان فاسٹ ٹریک پر آرہے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق تیز رفتار بائیک سلپ ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرائی، حادثے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔