کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق

کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق

دونوں بھائی ٹنڈو محمد خان کے رہائشی ہیں جو ٹھٹھہ کینجھر جھیل سے واپس گھر جا رہے تھے، جاں بحق دونوں بھائیوں میں 22 سالہ اعجاز اور 30 سالہ مسری زنئوز شامل ہیں۔

حادثے کے موقع پر قریبی افراد نے دونوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیں، پولیس نے کار سوار کو تحویل میں لیکر کار تھانے منتقل کر دی ہے۔