کراچی سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار محدود

کراچی سمیت صوبہ بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار محدود

اعلامیے کے مطابق تمام دکانیں اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کی جائیں گی، جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں یہ وقت رات 9 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تندور، دودھ کی دکانیں، بیکریز اور میڈیکل سٹورز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا، اسی طرح پٹرول پمپس اور ہسپتالوں پر بھی ان اوقات کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ریسٹورنٹس کو شام 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس بدستور جاری رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق شادی ہالز کو رات 12 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔

حکام نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔