پاکستان سمیت ثالثی کرنے والے تمام ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں: آسیان وزرائے خارجہ

پاکستان سمیت ثالثی کرنے والے تمام ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں: آسیان وزرائے خارجہ

آسیان نے کہا کہ امریکا اور ایران جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلیں، خطے میں استحکام اور توانائی کی ترسیل ناگزیر ہے، آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ آمدورفت بحال ہونی چاہئے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام فریقین بحری جہازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائیں، امریکا اور ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔

آسیان نے زور دیا کہ تنازع کا مستقل خاتمہ ہونا چاہئے، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔