اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، مسلسل سفارتی رابطوں پر زور

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، مسلسل سفارتی رابطوں پر زور

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سینئر حکام نے شرکت کی، علاقائی و عالمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجیحی امور پر مؤثر اور مسلسل سفارتی رابطوں پر زور دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق انہوں نے علاقائی چیلنجز کے حل کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر تاکید کی، دفترِ خارجہ میں پالیسی سطح پر متحرک حکمتِ عملی کی ہدایت کی۔