مئی 2026 پاکستانیوں کے لئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ

مئی 2026 پاکستانیوں کے لئے تعطیلات سے بھرپور مہینہ

مہینے کا آغاز ہی طویل تعطیلات سے ہوگا، کیونکہ یومِ مزدور (یکم مئی) کو جمعہ کے روز آ رہا ہے، اس کے ساتھ 2 اور 3 مئی (ہفتہ اور اتوار) کی تعطیلات شامل ہو کر سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل 3 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔

مہینے کے آخر میں عیدالاضحیٰ کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں، اگر 17 مئی کو چاند نظر آگیا تو عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی کے درمیان متوقع ہے، اس صورت میں ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر پانچ روزہ طویل وقفہ بن سکتا ہے۔

تاہم اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے 30 دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے، ایسی صورت میں اتوار (31 مئی) کی چھٹی بھی اس سلسلے میں شامل ہو جائے گی۔

مزید یہ کہ اگر حکومت پیر (25 مئی) کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو یہ 23 اور 24 مئی کے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر ایک طویل چھٹیوں کا سلسلہ تشکیل دے سکتی ہے۔

ذوالحج کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔