اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی حالیہ صورتحال اور اہم علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات اور رابطے انتہائی اہم ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کی حمایت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔