لاہور: رات گئے موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

لاہور: رات گئے موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد موقع پر جبکہ ایک دوران ریسکیو فوت ہوگیا، ڈی ایس پی ٹریفک عقیل گجر نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

جاں بحق افراد میں 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان شامل ہیں، حادثہ سندر داس چوک سے جانب سلطان پلی بلمقابل ایچسین کالج گیٹ کے سامنے پیش آیا۔

تھانہ ریس کورس پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی، سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔