نواز شریف کا زخمی ایم پی اے محمد ایوب گادھی کے اہلخانہ سے رابطہ، خیریت دریافت کی

نواز شریف کا زخمی ایم پی اے محمد ایوب گادھی کے اہلخانہ سے رابطہ، خیریت دریافت کی

محمد نواز شریف نے دورانِ گفتگو محمد ایوب گادھی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

صدر مسلم لیگ ن نے حالیہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب محمد نواز شریف نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں پوری جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کا غم ہمارا غم ہے۔