عید پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی بڑی آمد متوقع، دفعہ 144 نافذ

عید پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی بڑی آمد متوقع، دفعہ 144 نافذ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید کے موقع پر مری میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ ٹریفک اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھا جا سکے، سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کیلئے مختلف مقامات پر فیسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوقع رش کو مدنظر رکھتے ہوئے 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں، جو شہرمیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے۔

مزید برآں مال روڈ پر فیملیز کے لئے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیچلر ٹورسٹس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ سیاح خاندانوں کو بہتر اور پرسکون ماحول میسر آسکے۔