34 ہزار پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

34 ہزار پاکستانی حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج (اتوار کے روز) وطن واپس پہنچیں گے، جبکہ 250 خدام الحجاج بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد پاکستان واپس آ چکے ہیں۔

حجاج کرام کو ہوائی اڈوں پر رش اور پریشانی سے بچانے کیلئے رہائش گاہوں پر سامان کی بورڈنگ (سٹی چیک اِن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حجاج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا سامان تیار رکھیں، جبکہ وطن روانگی سے 24 تا 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پوسٹ حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے، پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کی پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔