اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم

اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کیا، جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور تعمیری کوششوں کو سراہا۔

جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کے لیے گہری قدر و تحسین کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون و ہم آہنگی بڑھانے کیلئے قریبی رابطے اور باقاعدہ تبادلۂ خیال جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔