اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر

اسحاق ڈار کا اطالوی ہم منصب سے رابطہ، ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پراظہار تشکر

نائب وزیرِاعظم نے اٹلی کی جانب سے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہنے پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کوششیں برقرار رکھنے پر زور دیا۔

دورانِ گفتگو اسحاق ڈار اور انتونیو تاجانی نے آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا عالمی توانائی کی ترسیل، تجارت اور مجموعی بین الاقوامی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

فریقین نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کے خاتمے سے متعلق حالیہ معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم بھی کیا۔

آخر میں نائب وزیراعظم اور اٹلی کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔