قدرتی وسائل کا تحفظ پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: صدر مملکت

قدرتی وسائل کا تحفظ پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے: صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا کہ چراگاہوں کا تحفظ غذائی سلامتی، ماحولیاتی توازن اور لاکھوں افراد کے روزگار کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صحت مند چراگاہیں مویشی بانی کے شعبے کی مضبوطی اور دیہی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور خشک سالی چراگاہوں اور قدرتی ماحول کے لیے سنگین خطرات بن چکے ہیں، پاکستان پائیدار زمینی انتظام، ماحولیاتی بحالی اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، جبکہ حکومت خشک سالی کے اثرات کا مقابلہ کرنے اور مزاحمت بڑھانے کے لیے مختلف عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات، چراگاہوں اور آبی ذخائر کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ قومی ترجیحات میں شامل ہے، تاہم مشترکہ کوششوں کے ذریعے اراضی کے انحطاط اور خشک سالی کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قدرتی وسائل کا تحفظ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، جبکہ چراگاہوں کی بحالی سے روزگار کے مواقع، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی فلاح و بہبود کو فروغ ملے گا۔