خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے تاریخی سفارتی کردار ادا کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت کو خطے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ نہیں بلکہ امن ہی ترقی کا واحد راستہ ہے، تنازع سے خطے اور عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت کی سفارتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بحران کے دوران متوازن اور اصولی کردار ادا کیا، تمام فریق ایم او یو پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھئے: نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ پائیدار امن کی بنیاد بن سکتا ہے، ہیرو وہ ہیں جنہوں نے جنگ ختم کی، جنگ شروع کرنے والے نہیں، خطے کی قومیں اب ترقی اور خوشحالی پر توجہ دیں۔
قطر، سعودی عرب، ترکی، مصر، چین اور روس کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ امن ہی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے، پاکستان خطے کے امن و خوشحالی کے لیے پرعزم ہے، حتمی امن معاہدے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔