امن معاہدے کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید

امن معاہدے کی خلاف ورزی، جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید

لبنانی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے کفر تبنیت میں ایک گاڑی کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔