پاکستان
خلاصہ
- پنجگور: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقہ جیرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمواصلاتی مواد برآمد کر لیا، آپریشن کے دوران گاڑی سے 4 راکٹ فیوزاور متعدد آئی ای ڈیز قبضے میں لے لی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ خیزمواد کسی ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔
سکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی نے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا کر علاقہ کو ممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا۔
دہشت گردی کیخلاف یہ کامیاب کارروائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔