خیبرپختونخوا اسمبلی: نظم و نسق کیلئے 14 ارب 77 کروڑ 21 لاکھ روپے منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی: نظم و نسق کیلئے 14 ارب 77 کروڑ 21 لاکھ روپے منظور

پشاور سے جاری ہونے والے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا بجٹ دستاویزات میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کی رقم غلطی سے 4 ارب 40 کروڑ روپے درج ہو گئی تھی، جس کی تصحیح کر دی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز 50 کروڑ روپے سے کم کر کے 40 کروڑ روپے کر دیے گئے ہیں۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے مطالباتِ زر پر اپنی کٹوتی کی تحاریک واپس لینے سے انکار کیا، تاہم ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے مطالباتِ زر پر ووٹنگ کرائی، جس کے بعد ایوان نے انہیں کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔

اس منظوری کے ساتھ صوبائی حکومت کو متعلقہ محکموں کے انتظامی و مالی امور چلانے کے لیے مطلوبہ فنڈز کی پارلیمانی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔