پاکستان
خلاصہ
- کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی بورڈ برائے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 نے مزید تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
بورڈ کے اعلان کے مطابق ایل اے-15 باغ II (وسطی) سے سردار ضیاء القمر، ایل اے-22 سدھنوتی پونچھ V سے احمد صغیر ، ایل اے-25 بالائی نیلم سے میاں عبدالوحید کو پارٹی ٹکٹ دے دیا گیا۔
پارٹی انتخابی بورڈ کے ارکان کا کہنا تھا کہ نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے کشمیری عوام کی خدمت اور کشمیر کاز کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔