پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی نے پیپلزپارٹی چھوڑ دی، آئی پی پی میں شمولیت کا امکان

پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی نے پیپلزپارٹی چھوڑ دی، آئی پی پی میں شمولیت کا امکان

ذرائع کے مطابق پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی نے حال ہی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور حلقہ ایل اے 28 سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں۔

پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی اس سے قبل تحریک انصاف کی مخصوص نشست پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں، اب ان کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر نظریں مرکوز ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے کیے ہیں، ان کی پارٹی میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔