پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگنا چاہتی، کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا: شاہ غلام قادر

پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگنا چاہتی، کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا کہ وادی نیلم ہمیشہ سے پرامن خطہ رہا ہے، تاہم حالیہ صورتحال میں انتظامیہ بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز وادی نیلم میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا، جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کا بیٹا اس واقعے میں سب سے آگے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام صورتحال اس بات کا اشارہ ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے، تاہم اس کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ کے ذریعے فیصلہ کریں گے۔