آزاد کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف کشمیریوں نے دوٹوک مؤقف اپنا لیا

آزاد کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف کشمیریوں نے دوٹوک مؤقف اپنا لیا

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں مختلف شاہراہوں پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے، جنہیں ریاست میں امن و استحکام کے حق میں عوامی مؤقف کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

پوسٹرز پر "کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور" کے نعرے درج ہیں، ان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام انتشار پھیلانے والے عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں اور ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کسی بھی بیرونی یا اندرونی عنصر کو ریاست کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسے تمام عناصر کی مخالفت جاری رکھیں گے جو بدامنی اور انتشار کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔

پوسٹرز کے ذریعے یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام پہلے بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیانیے کو مسترد کر چکے ہیں اور ریاست میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کے ساتھ کھڑے ہیں۔