پاکستان
خلاصہ
- کھیوڑہ، پنڈدادن خان: (دنیا نیوز) نواحی علاقے میٹھا پتن ڈھن تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں موقع سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں، مریم نواز ہسپتال کھیوڑہ میں ڈاکٹروں نے دونوں نوجوانوں کی موت کی تصدیق کر دی۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ انیل اور 16 سالہ سوریا کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کھیوڑہ کی مسیح برادری سے بتایا گیا ہے۔