اسلام آباد ضلعی عدلیہ میں نئے سول ججز کی بھرتی کا آغاز، درخواستیں طلب

اسلام آباد ضلعی عدلیہ میں نئے سول ججز کی بھرتی کا آغاز، درخواستیں طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں نئے سول ججز کی تقرری کا عمل شروع کرتے ہوئے سول ججز اور فیملی خواتین سول ججز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے 31 جولائی تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بھرتیوں میں 50 فیصد کوٹہ پاکستان بھر کے امیدواروں جبکہ 50 فیصد کوٹہ اسلام آباد ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کے لیے مختص ہوگا۔

اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کے لیے کم از کم دو سال وکالت کا عملی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال مقرر کی گئی ہے۔