طلال چودھری نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا مراعاتی بل مضحکہ خیز قرار دیدیا

طلال چودھری نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا مراعاتی بل مضحکہ خیز قرار دیدیا

  خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظور ہونے والے حالیہ بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی مضحکہ خیز ہے اور اس سے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کا اظہار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے کرنے والوں نے اپنے لیے مراعات کے انبار لگا لیے ہیں، ان کے مطابق بل کے ذریعے ارکان کے لیے اپنے اور اپنی اہلیہ کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ، ٹول ٹیکس سے استثنا، سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام اور ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجرا سمیت مختلف مراعات کی منظوری دی گئی ہے جب کہ ماضی میں کسی بھی اسمبلی نے ایسی قانون سازی نہیں کی۔

وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت نے اپنے ارکان کو سیاسی رشوت دینے کے لیے یہ قانون منظور کیا۔

طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو موٹرسائیکل کی طرح استعمال کیا جب کہ اقبال آفریدی اور ان کے بیٹے کی جانب سے بلیو پاسپورٹ کے غلط استعمال کا بھی دعویٰ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں میں 85 فیصد جب کہ غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنسوں میں 60 سے 65 فیصد تک کمی کی ہے،  پی ٹی آئی احتساب اور سادگی کی بات کرتی ہے، مگر اس کی عملی سیاست اس کے برعکس نظر آتی ہے۔