خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی: سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی: سہیل آفریدی

پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پارک کو صرف تین ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا، جو صوبائی حکومت کی کارکردگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے قبل پشاور کی صورتحال انتہائی خراب تھی اور شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا، تاہم موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے شہر کی حالت بدل دی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پشاور اور خیبرپختونخوا نے بے مثال قربانیاں دیں، جبکہ آئی ڈی پیز کی میزبانی میں بھی صوبے کے عوام نے مثالی کردار ادا کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، مگر ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

ان  کا کہنا تھا کہ بے شمار قربانیوں کے باوجود صوبے کے عوام نے کبھی ریاست مخالف نعرے نہیں لگائے، تاہم ایک بار پھر خیبرپختونخوا پر دہشتگردی مسلط کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے این ایف سی ایوارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کو اس کا مکمل مالی حصہ نہیں دیا جا رہا اور سالانہ 420 ارب روپے کی عدم ادائیگی صوبے کے ساتھ زیادتی ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے وژن کے مطابق ریکارڈ ترقیاتی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں اور رواں سال خیبرپختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورے پاکستان کو چیلنج کرتا ہوں کہ اس جیسا ترقیاتی پروگرام پیش کرے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کہ تحریک انصاف نے پشاور سے مسلسل تیسری مرتبہ انتخابات میں کلین سوئپ کیا، جبکہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت پورے خیبرپخت